حیدرآباد۔ 21۔مئی (اعتماد نیوز) آج نیشنل انوسٹگیشن ایجنسی نے کہا کہ اس نے
2013 پٹنہ بم دھماکوں میں جھارکھنڈ کے رانچیسے تعلق رکھنے والے چار
افراد کو گرفتار کی ہے۔ جنکا تعلق انڈین مجاہدین سے بتایا گیا۔ان چار افراد
کے نام حیدر ‘ مجیب اللہ ‘نعمان اور توفیق بتایا گیا۔ نیشنل
انوسٹگیشن
ایجنسی نے بتایا کہ یہ چار افراد انڈین مجاہدین کے چیف تحسین اختر کے ساتھ
اس دھماکہ کے کام کو سر انجام دیا۔خیال رہے کہ 27 October 2013 کو اس وقت
کے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کے پٹنہ میں جلسہ سے
قبل یہ آٹہ دھماکے کئے گئے۔ جن کے زد میں آکر سات افراد ہلاک ہوگئے۔